منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام "قومی زبان و ادب" ورچوئل کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے زیر سرپرستی منعقد ہونے والی کانفرنس کا عنوان ” زبان و ادب، قومی اور علاقائی عصری تناظر" میں تھا۔ کانفرنس میں ملک کے نامور رسرچ سکالرز ، ماہر لسانیات اور محقیقن نے مقالے پیش کئے۔

    افتتاحی نشست سے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور اختتامی نشست  سے وائس چانسلر منہا ج یونیورسٹی لاہور  ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خطاب کیا۔ شرکا نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے فروغ اردو کے لئے اسے منہاج یونیورسٹی لاہور کی شاندار کاوش قرار دیا

۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام "قومی زبان و ادب" ورچوئل کانفرنس کا شاندار انعقاد